Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ عرب میں پاکستانی بحریہ اور سعودی بحریہ و فضائیہ کی مشق

بحیرہ عرب میں بحری مشق نسیم البحر 13 کے دوران پاکستانی بحریہ اور رائل سعودی نیول اور ایئر فورسز نے اپنی صلاحیتوں کا عمدہ مظاہرہ کیا۔
پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق میں پاکستانی اور سعودی بحری جہازوں کے علاوہ سعودی فضائیہ کے جہاز نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔
پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا
ترجمان پاکستانی بحریہ کے مطابق میزائل فائرنگ میں رائل سعودی ایئر فورس کے ایف 15 جہاز نے پہلی بار شرکت کی۔
مشق کے دوران پاکستانی بحریہ، سعودی بحریہ اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
دونوں بحری افواج کے سربراہان نے جوائنٹ فلیٹ ریویو کے دوران مشق میں شریک بحری جہازوں کا معائنہ بھی کیا۔
مشق نسیم البحر دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کے فروغ اور بحری خطرات سے مل کر نبرد آزما ہونے کے عزم کا اظہار ہے۔

شیئر: