شاہ سلمان مرکز کی طرف سے یمن میں فوڈ باسکٹ کی تقسیم
جمعہ 22 جولائی 2022 22:43
مزید ایک لاکھ سے زیادہ فوڈ باسکٹ تقسیم کی جائیں گی۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے الحدیدہ کمشنری کے الخوخہ اور حیس اضلاع میں انتہائی ضرورت مند یمنی خاندانوں میں 74 ٹن 900 کلو گرام فوڈ باسکٹ تقسیم کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز فوڈ سیکیورٹی پروگرام برائے 2022 پر عمل پیرا ہے۔ اس کے تحت یمن میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیا پیش کی جارہی ہیں۔
پروگرام کے تحت ایک لاکھ 92 ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹ تقسیم ہوں گی۔ ان کا مجموعی وزن 20 ہزار ٹن سے زیادہ ہوگا۔ یہ یمن کی پندرہ کمشنریوں میں تقسیم ہوں گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں