قطر: عراق میں اغوا ہونے والے شہری واپس آگئے
دوحہ: عراق میں اغواہونے و الے قطری شہری وطن واپس آگئے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ان کا دوحہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ واپس آنے والے قطریوں کی تعداد26بتائی جاتی ہے۔ یہ دسمبر2015میں نامعلوم اسباب کے بنا پر اغوا کرلئے گئے تھے۔ ان کی بازیابی اور وطن واپس پر قطری حکومت نے عراقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔