غیرملکیوں کے اقامہ کے حوالے سے قطر اور امارات کے درمیان معاہدہ
دوحہ: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے غیر ملکیوں کے اقامہ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی منظوری دیدی۔ قطری وزارت داخلہ اور اماراتی وزارت داخلہ نے غیرملکیوں کے اقامہ کے حوالے سے گزشتہ فروری میں معاہدہ کیا تھا جس کی منظوری دیدی گئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات جلد جاری ہوں گی۔