شادی کے لیے قرض کی ماہانہ تنخواہ کی نئی حد مقرر
’قرض حاصل کرنے کے خواہشمند کی تنخواہ 14500 ریال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے‘ ( فوٹو: سبق)
سماجی ترقیاتی بنک نے شادی کے لیے قرض کے حصول کی شرط 14500 ریال کردی ہے جو اس سے پہلے 12500 ریال تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شادی کے خواہشمند سعودی شہریوں کو ہم وطن خواتین کے علاوہ جی سی سی ممالک کی خواتین یا ملک میں مقیم غیر ملکی خواتین سے شادی کرنے پر 60 ہزار ریال قرض دیا جائے گا۔
بینک نے کہا ہے کہ ’شادی کے لیے قرض حاصل کرنے کے خواہشمند کی تنخواہ 14500 ریال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے‘۔
’خواہشمند پہلی مرتبہ شادی کر رہا ہو۔ اگر بیوی غیر ملکی ہے تو متعلقہ ادارے سے اجازت نامہ منسلک ہونا چاہئے‘۔
’قرض حاصل کرنے والے کی عمر 70 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے اور اس کا بینک ریکارڈ اچھا ہونا چاہئے‘۔