Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیورات تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ، 49 کارکن گرفتار

’7 کلو سونا جس کی مالیت 20 لاکھ ریال سے زیادہ ہے ضبط کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے سونے کو ڈھال کر اسے دوبارہ نئی شکل میں تیار کرنے والے غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ مارا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارخانے میں 49 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 7 کلو سونا جس کی مالیت 20 لاکھ ریال سے زیادہ ہے ضبط کیاہے۔
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’ریاض میں ایک رہائشی بنگلے کی اطلاع ملی جسے غیر ملکی کارکنوں کو کارخانے میں تبدیل کر رکھاہے‘۔
’مذکورہ بنگلے کی تین ماہ تک نگرانی ہوتی رہی اور تمام شواہد جمع کرنے کے بعد متعلقہ اداروں کے تعاون سے چھاپہ مارا گیا‘۔
’معلوم ہوا کہ وہاں سونے کے استعمال شدہ زیورات کو ڈھال کر نئی شکل میں تیار کیا جاتا ہے‘۔
’گرفتار شدہ افراد کو متعلقہ اداروں کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی افراد سے کام لینے والے دکانداروں کو طلب کیا گیا ہے‘۔

 

شیئر: