’چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم سنیچر کو ہوگی‘
جمعرات 28 جولائی 2022 23:12
سعودی عرب میں محرم کا چاند جمعرات کو کہیں بھی نظر نہیں آیا۔ جمعہ 29 جولائی کو ذی الحجہ کی 30 ہوگی اور یکم محرم 1444ھ سنیچر 30 جولائی کو ہوگی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے مملکت میں جمعرات کو محرم کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔ اس طرح جمعہ 29 جولائی کو ذی الحجہ کی 30 تاریخ ہوگی اور نیا اسلامی سال 1444ھ کا آغاز سنیچر 30 جولائی 2022 کو ہوگا۔
سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 1444ھ کا چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت نہیں ملی ہے۔ اس طرح ذی الحجہ کا مہینہ 30 روز مکمل کرے گا۔ سنیچر 30 جولائی 2022 کو یکم محرم 1444ھ ہوگی۔
سپریم کورٹ نے اعلان کے آخر میں کہا کہ ’اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے عہد میں مملکت کومزید کامیابیاں عطا کرے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں