المخواہ میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی
جمعہ 29 جولائی 2022 17:50
زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
الباحہ کی المخواہ کمشنری میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق باحہ ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔
المناک ٹریفک حادثے میں دوافراد جائے حادثہ پرہی ہلاک ہوگئے۔
ہلال احمر کے ترجمان نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثے میں 5 افراد زخمی تھے جن میں سے تین کی حالت نازک جبکہ دو کے زخم درمیانے درجے کے تھے۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے انہیں المخواہ جنرل ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
حادثے کے اسباب جاننے کے لیے محکمہ ٹریفک نے کارروائی شروع کردی ہے۔