Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ ریجن میں ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، دو افراد ہلاک

پک اپ اور وین آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں ہائی وے ہونے والے المناک ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ پک اپ اور وین کے درمیان پیش آیا جو آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔
سبق نیوز نےالباحہ ریجن کے ہلال الاحمر کے ترجمان عماد بن منسی الزھرانی کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ الحجرہ کےعلاقے میں پیش آیا تھا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہلال الاحمر کے ابتدائی طبی یونٹ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں ایمبولینس کے ذریعے انہیں قلوہ کے جنرل ہسپتال منتقل کر دی۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

شیئر: