جدہ میں نئی رنگ روڈ کی تعمیر جاری، دو مرحلے مکمل
ہفتہ 30 جولائی 2022 11:26
’جدہ کو جنوب سے لے کر شمال تک جوڑنے والی نئی رنگ روڈ بنیادی اہمیت کی حامل ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ جدہ میں نئی رنگ روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کو جنوب سے لے کر شمال تک جوڑنے والی نئی رنگ روڈ شہر کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نئی رنگ روڈ کی اعلٰی معیار پر تعمیر وزارت کی اولین ترجیح ہے جس کے باعث شہر میں ٹریفک بھیڑ کم ہوگی، ٹرکوں اور بڑی گاڑیوں کے لیے متبادل اور آسان راستہ فراہم کرے گی۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نئی رنگ روڈ دو طرفہ ہوگی اور ہر سمت میں 4 ٹریک ہوں گے‘۔
’شاہرارہ شاہ فیصل سے شہزادہ محمد بن سلمان شاہراہ تک کام مکمل کردیا گیا ہے جس سے بندر گاہ سے نکلنے والی ٹرکوں کو سہولت فراہم ہوگی۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’رنگ روڈ کی تعمیر 6 مراحل میں ہورہی ہے۔ اس کا پہلا اور چوتھا مرحلہ مکمل کردیا گیا ہے۔‘