Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دا لائن سٹی‘ کے حوالے سے خصوصی تعارفی نمائش

نمائش میں شرکت کے لیے ایپ سے بکنگ کرانا ضروری ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیوم میں بسائے جانے والے جدید ترین شہر’دی لائن‘ منصوبے کا اعلان کیے جانے کے بعد نیوم انتظامیہ نے جدہ، مشرقی ریجن اور ریاض میں مستقبل کے اس شہر کے بارے میں تعارفی نمائش کا خصوصی اہتمام کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نیوم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدہ کے سپرڈوم میں خصوصی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔ نمائش 14 اگست تک جاری رہے گی۔
مستقبل کے شہر’دا لائن‘ کے حوالے سے نمائش میں آنے والوں کو مستقبل کے اس شہر کے بارے میں تفصیلی طور پر مطلع کیا جائے گا۔ نمائش میں داخلہ مفت ہے تاہم اس کی بکنگ ’ھلا یلا‘ ایپ کے ذریعے کی جائے گی۔
نمائش صبح 10 سے رات 11 بجے تک یومیہ کی بنیاد پر منعقد کی جائے گی۔ نمائش میں یومیہ دا لائن سٹی کے بارے میں 50 شوز پیش کیے جائیں گے ہر شو کا دورانہ ایک گھنٹے کا ہوگا۔
نمائش دیکھنے کےلیے آنے والوں کو انگلش اورعربی میں گائیڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جو نمائش میں پیش کیے جانے والے شوز کے بارے میں لوگوں کو تفصیلی طور پر مطلع کریں گے۔
جدہ کے بعد نمائش مشرقی ریجن منتقل ہوگی بعد ازاں ریاض میں اسے پیش کیا جائے گا۔

نمائش جدہ سپر ڈوم میں 14 اگست تک جاری رہے گی (فوٹو، ٹوئٹر)

دا لائن سٹی کے حوالے سے منعقدہ نمائش میں مستقبل کے جدید ترین شہر کے بارے میں تمام تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ مجوزہ شہر جس کی چوڑائی 200 میٹراور لمبائی 170 کلومیٹر ہوگی اس شہر کا مجموعی رقبہ 34 کلومیٹر پر محیط ہے یہ سطح سمندر سے 500 میٹر بلندی پر بنایا جائےگا۔
شہرکی آبادی 90 لاکھ ہوگی جہاں جدید ترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ مجوزہ شہر میں گاڑیاں اورسڑکوں کا نام ونشان نہیں ہوگا جس کی وجہ سے یہ شہر  آلودگی پاک ہوگا۔
 

شیئر: