Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیرونی اثاثے 1.75 ٹریلین ریال

مارچ  2011 کے بعد ماہانہ کی بنیاد پر  3.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ (فوٹو الاقتصادی)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ جون 2022 کے آخر میں بیرون ملک محفوظ سعودی اثاثے 1750.1 ارب ریال تک پہنچ گئے۔ مئی 2022 کے آخر میں  1693.8 ارب ریال تھے۔ مارچ  2011 کے بعد سے ماہانہ کی بنیاد پر  3.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔
الاقتصادیہ کے مطابق ساما کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ کی بنیاد پر بیرون ملک سعودی اثاثے جون کے آخر میں 4.2 فیصد بڑھ گئے۔ 70.2 ارب ریال کے لگ بھگ اضافہ ہوا جبکہ 2021 کے جون کے آخر میں سعودی اثاثے 1679.9 ارب ریال تھے۔ مارچ 2020 کے بعد سے یہ ریکارڈ اضافہ ہے۔
ساما کے محفوظ مجموعی اثاثوں میں سونا، رقم نکالنے کے اختیارات، عالمی مالیاتی فنڈ اور غیرملکی کرنسی، بیرون ملک ڈپازٹس نیز بیرون ملک کرنسی نوٹ میں سرمایہ کاری شامل ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: