پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
منگل 2 اگست 2022 15:54
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
دو روز میں سونے کی قیمت میں 5700 روپے کی کمی ہوئی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو فی تولہ سونا 3500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 54 ہزار900 روپے سستا ہوگیا۔
دو اگست کو 10گرام سونا بھی 3001 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 31 ہزارنو سو45روپے کا ہوگیا۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت چھ ڈالر اضافے کے بعد 1780ڈالر کی سطح پر آگئی۔
پاکستان میں رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 5700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔