Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں کمی، صحت یاب ہونے والوں میں اضافہ

کورونا ویکسین لینے والوں کی تعداد ساڑھے چھ کروڑ سے زیادہ ہوچکی۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جمعے کو کورونا کے کیسز میں مزید کمی واقع ہوئی جبکہ کورونا ویکسین کی خوراکیں لینے والوں کی تعداد ساڑھے چھ کروڑ سے تجاوزکرچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعے کو کورونا کے 177 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ 303 شفایاب ہوئے۔ کووڈ کے باعث جمعے کو کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا سے اب تک متاثرین کی تعداد 810760 ہوچکی ہے جبکہ  صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 796001  رہی۔ اسی طرح  اب تک مرنے والوں کی تعداد 9257 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ اس وقت کورونا کے نازک کیسز کی تعداد 122 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 10149 نئے ٹیسٹ ہوئے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: