مملکت میں کورونا کیسز میں کمی، 207 نئے مریض
اب تک کورونا کے نازک کیسز کی تعداد 124 ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے سے کورونا کیسز میں کمی کاسلسلہ جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نےکہا ہے کہ بدھ کو کورونا کے 207 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں اس طرح اب تک کل مریضوں کی تعداد 810394 ہوچکی ہے۔
وزارت کے مطابق کووڈ 19 سے نئے شفا پانے والے 304 رہی اور اب تک صحت یاب افراد کی تعداد 796406 تک پہنچ گئی ہے۔
مختلف ریجنز میں کورونا وائرس سے مبتلا 124 افراد کو انکی نازک صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
بدھ کو کورونا کے سب سے زیادہ مریض ریاض میں 52 ریکارڈ کیے گئے۔ اس طرح جدہ میں 37، دمام میں 19، طائف میں 9، مدینہ منورہ میں 8 اور مکہ مکرمہ میں 7 نئے کیسز سامنے آئے۔
کووڈ 19 سے شفایاب ہونے والوں میں ریاض 84 کے ساتھ سرفہرست رہا۔ دوسرے نمبر پر جدہ 56، دمام 27 سے تیسرے، مکہ مکرمہ 12 کے ساتھ چوتھے، مدینہ منورہ 13 کے ساتھ پانچویں اور بریدہ 8 صحت یاب افراد کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔
کورونا سے گزشتہ ایک روز میں کورونا سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9185 کورونا کے نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں