دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستانی ریسلرز نے اپنے اہم میچز میں کامیابی حاصل کر کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
جمعہ کو ہونے والے مقابلوں میں مین فری سٹائل کی 65 کلوگرام کیٹیگری میں عنایت اللہ نے مدمقابل کھلاڑی کو ہرا کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
مزید پڑھیں
-
کیا شعیب ملک ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ میں واپس آسکتے ہیں؟Node ID: 690361
دو منٹ سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں عنایت اللہ نے مخالف کھلاڑی کو کوئی بھی پوائنٹ حاصل نہ کرنے دیا اور 10 صفر سے کامیابی حاصل کی۔
عنایت اللہ کو سیمی فائنل میں کینیڈین ریسلر لچلن مک نیل سے شکست ہوئی۔ اب وہ کانسی کے تمغے کے لیے سکاٹ لینڈ کے روس کونیلی سے مقابلہ کریں گے۔
پاکستانی کھلاڑی انعام بٹ نے 86 کلوگرام کیٹیگری میں اپنے اہم میچوں میں کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے آسٹریلوی جیڈن لارنس اور جنوبی افریقی کھلاڑی ایڈورڈ لیسنگ کو شکست دی۔
فائنل میں ان کا سامنا انڈین حریف دیپک پونیا سے ہوگا۔
ریسلنگ مقابلوں میں انعام بٹ اب تک پاکستان کے لیے پانچ مرتبہ عالمی ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں دو مرتبہ گولڈ اور دو مرتبہ برونز میڈیل حاصل کر چکے ہیں۔
ALHAMDULILA 1st victory for now qualify for Quarterfinals. @NOCPakistan @birminghamcg22 @anilakhawaja @TheTopCity1 pic.twitter.com/Il0dnQaD8o
— Inam Butt (@InamTheWrestler) August 5, 2022