نوح دستگیر بٹ نے مقابلے کے پہلے مرحلے سنیچ میں 173 کلوگرام وزن اٹھایا اور دوسرے مرحلے کلین اینڈ جرک میں 232 کلوگرام وزن اٹھایا اور مقابلے کے فاتح قرار پائے۔
نوح دستگیر بٹ نے 2018 میں گولڈ کوسٹ میں منعقدہ کامن ویلتھ مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
جوڈو میں شاہ حسین شاہ کا کانسی کا تمغہ
کامن ویلتھ گیمز میں جوڈو کے ایونٹ میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔
انہوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی تھامس لیسلو بریٹن باخ کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ حاصل کیا ہے، اس سے قبل وہ 2014 کے کامن ویلتھ مقابلوں میں چاندی کا میڈل جیت چکے ہیں۔
نوح دستگیر بٹ نے مقابلے کے پہلے مرحلے سنیچ میں 173 کلوگرام وزن اٹھایا (فوٹو: سکرین گریب)
شاہ حسین شاہ مشہور پاکستانی باکسر سید حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔ سید حسین شاہ کراچی سے تعلق رکھنے والے باکسر تھے جنہوں نے 1988 کے گرمائی اولمپکس میں کانسی میڈل جیتا تھا۔
یہ کانسی میڈل اولمپکس میں پاکستان کا باکسنگ کے ایونٹ میں پہلا میڈل تھا۔ سید حسین شاہ پچھلے 50 برسوں میں انفرادی سطح پر اولمپکس میں کوئی میڈل حاصل کرنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔