Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’یوم استحصال کشمیر‘ کی مناسبت سے تقریب

ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی۔
سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم مسلسل بھارتی جارحیت اور ظلم وستم کا شکار ہو رہی ہے اب عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کروائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دلوائے۔ 
تقریب سے کشمیری رہنما مشعال ملک سمیت آزاد جموں کشمیر اوورسیز کمیشن کے وائس چیرمین محمد اصغر قریشی،الیاس رحیم،حافظ عبدالوحید سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ 
تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانچ اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی مسلمان کشمیری عوام کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے۔ ہم تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے جس کے بعد بھارتی مسلح فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم میں مزید تیزی آئی ہے اور کشمیر کی الگ شناخت ختم کرنے کی گھناونی سازش کی جا رہی ہے مگر مقبوضہ کی غیور عوام ایسا کبھی نہیں ہونے دے گی۔  
 تقریب میں شرکت کرنے والے پاکستانی اور کشمیریوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

شیئر: