کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر’ اثرا سنٹر‘ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا ہے ’سعودی فلم فیسٹیول17 سے 23 اپریل تک گیارہویں ایڈیشن کے انعقاد کی تیاریاں کر رہا ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر احمد الملا نے اسے ایونٹ کو فلم سازوں کے لیے اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا یہ فیسٹیول فلم انڈسٹری میں کامیاب پروڈکشن کو فروغ دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
قاہرہ فلم فیسٹیول: بہترین اداکار کا ایوارڈ سعودی ایکٹر کے نام
Node ID: 524291
-
سعودی فلم کمیشن کا 28 پراجیکٹس پر کام شروع کرنے کا اعلان
Node ID: 534246
-
پہلی سعودی فلم ’الرحلة‘ 9 عرب ملکوں میں دکھائی جائے گی
Node ID: 574816
اس تقریب کے ذریعے فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور شائقین کے مابین تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتا ہے۔
فلم فیسٹیول میں انفرادی، قومی اور ثقافتی شناخت کی عکاسی اور تشکیل کی جاتی ہے جس میں سعودی عرب، خلیج عراق اور یمن کے علاوہ دیگر ممالک سے 68 فلمیں پیش کی جائیں گی۔
تین دہائیوں تک تھیٹر، ٹیلی ویژن اور سینما میں نمایاں خدمات انجام دینے والے معروف سعودی اداکار ابراہیم الحساوی کو فلم فیسٹیول کے دوران خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
سعودی اداکار ابراہیم الحساوی کے مشہور ڈراموں میں ’طاش ما طاش، بینی و بینک کے علاوہ ھجان ، زیرو ڈسٹنس اور ہبل فلمیں شامل ہیں۔
رواں سال کے فلم فیسٹیول میں شامل ہونے والی فلموں میں سعودی اور خلیجی 7 فیچر فلمیں،22 مختصر فکشن فلمیں،7 دستاویزی فلمیں،12 سعودی پروڈکشنز کی متوازی سکریننگزشامل ہوں گی۔

فیسٹیول میں فلم انڈسٹری سے متعلق علمی و عملی سرگرمیاں بھی شامل کی جائیں گی جن میں 4 پینل مباحثے، 4 جدید ماسٹرکلاسز،3 سعودی سنیما انسائیکلوپیڈیا کی کتابوں کے دستخطی سیشنز ہوں گے۔
فسٹیول کے موقع پر ایک بار پھر ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا جہاں فلم ساز، اداکار اور انڈسٹری کے ماہرین اپنی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
اس کے علاوہ ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی جس میں فلمی دنیا سے متعلق نامور ججز کی جانب سے مختلف زمروں کی فلموں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔
