Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونس خان 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے پاکستانی

  جمیکا... سابق کپتان اور اسٹاربلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا ۔پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 13ویں کرکٹر بن گئے ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں پہلے ٹیسٹ میچ میںیہ اعزاز حاصل کیا۔یونس خان نے 116 ٹیسٹ میچوں میں 34 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں اسکورکیں۔ 52.39 کی اوسط سے 10 ہزار رنز کا بنانے کا اعزاز حاصل کیا ۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز سنیل گاوسکر نے 1987 میں پاکستان کے خلاف احمد آباد ٹیسٹ میں حاصل کیا تھا۔ اب تک ایلن بارڈر، اسٹیو وا، برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈراوڈ، رکی پونٹنگ، جیک کیلس، مہیلا جے وردھنے، کمار سنگاکارا، شیونارائن چندرپال اور ایلسٹر کک یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور زمبابوے کا کوئی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں10ہزار نہیں بنا سکا۔

 

شیئر: