Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طارق فاطمی فرائض انجام دے رہے ہیں،ترجمان

اسلام آباد...دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی کے خلاف بے بنیاد میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیوز لیکس کی انکوائری کمیٹی رپورٹ کے بعد طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طارق فاطمی کے خلاف اس قسم کے بے بنیاد الزامات بھی لگائے گئے کہ وہ ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ طارق فاطمی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ایک ٹی وی چینل کے نیوز اینکر کی جانب سے لگائے گئے غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی الزامات نہ صرف ذاتی طور پر طارق فاطمی پر بلکہ اس وزارت پر بھی سنگین حملہ ہے جودیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے معاملات دیکھتی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ وزارت نے طارق فاطمی کے خلاف اس بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق ر رکھتے ہیں ۔

 

شیئر: