Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روک دیا تھا۔ (فائل فوٹو)
لاہور پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
سنیچر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے ٹویٹ کیا کہ جس گھر میں وہ 15 سال پہلے رہتے تھے پولیس کو وہاں بھیج دیا گیا۔
جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب پولیس نے عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ وہاں موجود نہیں تھے۔
معاون خصوصی عطا تارڑ نے پنجاب کے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہاشم ڈوگر صاحب، میرا خیال تھا کہ آپ وزیر ہیں لیکن آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔‘
وزیر داخلہ پنجاب نے کہا تھا کہ عطا تارڑ قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے۔
’آج پولیس نے لاہور میں آپ کے گھر نوٹس دیا ہے۔ اگر قانون کی طاقت سمجھتے ہیں تو لاہور پیش ہو جائیں۔‘
جمعے کو لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں عطا تارڑ، رانا مشہود اور محمد احمد خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا تھا۔
عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

شیئر: