Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفحا کے ریستوران میں ضرورت مندوں کے لیے مفت فاسٹ فوڈ

ریستوران کے گیٹ پر مفت کھانے کے لیے نوٹس لگا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی صوبے حدود شمالیہ کی کمشنری رفحا میں ایک ریستوران کے مالک نے ضرورت مند افراد کےلیے سال بھر مفت فاسٹ فوڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رفحا حدود شمالیہ کی کمشنری بھی ہے اور اس کا دارالحکومت بھی۔ یہ صوبے کے سب سے بڑے شہر عرعر کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ہے۔
ریستوران کے گیٹ پر نوٹس لگا ہے جس پر تحریر ہے کہ ‘اگر آپ کے پاس پیسے نہیں تو شرمائیں نہیں، آپ خود بھوکے رہیں اور نہ گھر والوں کو رکھیں۔ آئیں اور اپنے اور اہل خانہ کے لیے ہمارے ریستوران سے جو کھانا لے سکتے ہیں لے جائیں۔ میری اور آپ کی روزی اللہ کے ذمے ہے۔‘
ریستوران کے مالک بدر الشمری نے بتایا کہ ’ان کا مقصد غریبوں، ناداروں اور معاشرے کے کمزور طبقوں کی مدد کرکے اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے۔‘ 
انہوں نے بتایا کہ ’ریستوران میں رش ہوتا ہے۔ کھانا اور سروس عمدہ ہے۔ نوٹس لگانے کا مقصد شہرت حاصل کرنا نہیں ہے۔‘
سوشل میڈیا پر ریستوران کے مالک کے چرچے ہیں۔ دیگر کاروباری افراد سے کہا جا رہا ہے کہ وہ بھی اسی راستے پر چلیں اور ناداروں کی جتنی مدد کر سکتے ہیں ضرور کریں۔

شیئر: