مانچسٹر۔۔۔برطانوی امیگریشن حکام نے 38ہندوستانی باشندوں کو غیرقانونی قیام کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ان میں 9خواتین شامل ہیں۔وزارت داخلہ کی امیگریشن انفورسمنٹ ٹیم نے برطانیہ کے شہر لیسٹر میں 2فیکٹریوں پر چھاپے مارے اور وہاں کام کرنے والے غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا۔پکڑے جانیوالوں میں ایک افغان باشندہ شامل ہے۔تمام کو ویزے سے زائدعرصہ قیام اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق غیر قانونی مقیمین کو ملازم رکھنے پر فیکٹریوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جاسکتے ہیں۔