جمیکا ...پاکستان نے جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنالئے۔ویسٹ انڈیز کو اب 85 رنز کی برتری حاصل ہے۔تیسرے دن بھی خراب آوٹ فیلڈ کے سبب کھیل تاخیر شروع ہوا۔ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ اسکور میں محض 7 رنز کا اضافہ کر سکی پوری ٹیم 286 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 44 رنز کے عوض 6 جبکہ یاسر شاہ نے 2 وکٹیں لیں۔ پاکستان کی جانب سے اظہرعلی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔ اظہرعلی 15 اور احمد شہزاد 31 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ تیسری وکٹ کے لئے یونس خان اور بابراعظم نے 131 رنز کی شراکت قائم ۔ یونس خان ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ بابراعظم 72 رنز بنا پر پویلین چلے گئے۔تیسرے دن کھیل کے اختتام تک کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق 5،5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گبریل نے 2، الزاری جوزف اور جیسن ہولڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔