سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں چھ پاکستانی ورکرز ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائیں گی۔
پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع نے اردونیوز کو بتایا کہ حادثہ جمعرات کو ریاض میں پیش آیا۔ ان کے مطابق پاکستانی ورکرز کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی تھی۔
’چھ ورکرز موقع پرہلاک ہوگئے جبکہ دو زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔‘
مرنے والوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے ہے۔
سفارتخانے کے مطابق میتوں کو پاکستان روانہ کرنے کے لئے سفری دستاویزات تیار کی جارہی ہیں۔