ملتان سکھر ایم فائیو موٹروے پر ایک مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق تصادم کے نتیجے میں بس اور آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ صبح چار بچے پیش آیا۔
ملتان کے کمشنر انجینیئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی جب جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
At 4am at motorway obarra junobi terrible accident happened between bus LES -1211- 09 and Oil TankerLDA/6. Bus that was moving from Lahore to Karachi hit oil Tanker from backside and fire erupted.06X persons got Injured and 20X died on the spot.On spot monitoring rescue process pic.twitter.com/r87E2OvvmF
— Commissioner Multan (@CommissionerMu2) August 16, 2022
مقامی میڈیا نے موٹر وے پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ جلتی ہوئی بس سے نو مسافروں کو نکالا گیا اور ان کو طبی امداد دی گئی۔
موٹر وے پولیس نے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا۔
احتیاط کریں: سڑک بند ہے!
مقام: ایم-5، نزد جلال پور (کلومیٹر 696) بجانب جنوب۔
وجہ: آئل ٹینکر حادثہ۔این ایچ ایم پی کے افسران دیگر ریسکیو ایجنسیوں کے ہمراہ ریسکیو آپریشن اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں مصروف عمل ہیں۔
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) August 15, 2022