ریاض میں چھوٹا جہاز گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
’جہاز گرنے کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تفتیشی ٹیم نے کام شروع کردیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
ہوائی حادثات کی تفتیش کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ ریاض میں ایک چھوٹا جہاز گر کر تباہ اور پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’جہاز ثمامہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوا جس میں صرف پائلٹ سوار تھا‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’جہاز گرنے کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تفتیشی ٹیم نے کام شروع کردیا ہے‘۔
یاد رہے کہ چند دن قبل بھی ایک چھوٹا جہاز عسیر ریجن میں گرا تھا تاہم اس کے سوار افراد بچ گئے تھے۔