Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر بردار جہاز کی بجلی فیل، گودی سے ٹکرا گیا

لاس پالماس، گران کینریا..... ایک مسافر بردار جہاز کی بجلی اس وقت فیل ہوگئی جب جہاز اس جزیرے کے پاس سے گزر رہاتھا۔ بجلی فیل ہوجانے سے جہاز کا انجن بند ہوگیا تھا جس کے بعد اسے کنٹرول کرنا کسی کے بس کی بات نہیں رہی اور وہ گودی کی پختہ دیوار سے ٹکرا گیا۔ حادثہ میں جہاز پر سوار مسافروں میں سے 5 زخمی ہوگئے۔ ایک کی پسلی ٹوٹ گئی جبکہ اندازہ ہے کہ جہاز کا 2 لاکھ لیٹر ایندھن بھی سمندر میں بہہ کر چاروں طرف پھیل گیا۔ حادثہ کے وقت جہاز پر 140 مسافروں کے علاوہ عملے کے 30 ارکان بھی موجود تھے۔ وڈیو فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جہاز قریبی جزیرے پسنر انف جاتے ہوئے حادثہ سے دوچار ہوا۔ حادثے کے بعد جہاز کے مسافروں نے ہنگامہ آرائی کی۔ 
 

شیئر: