سعودی عرب اور ازبکستان کے درمیان 45 ملین ریال کے معاہدے
’دستخط کئے جانے والے معاہدوں کا تعلق مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور ازبکستان کے درمیان 45 بلین ریال کے 10 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دستخط کئے جانے والے معاہدوں کا تعلق مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے ہے۔
قبل ازیں ریاض میں ازبک سفارتخانے نے توقع ظاہر کی تھی کہ ازبک صدر کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور ازبکستان توانائی، ٹیکنالوجی، کمیونیکیشن، صحت، زراعت اور صنعت کے علاوہ سیاحت و ثقافت کے شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کریں گے‘۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ازبکستان تجدد پذیر توانائی کے شعبے میں خصوصی تعاون کریں گے تاکہ سعودی عرب میں 2030 تک تجدد پذیر توانائی کی پیداوار کو 30 فیصد تک بڑھایا جائے۔