Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سیاحوں کے لیے چھ منفرد مقامات کونسے؟

اگر آپ علم دوست ہیں تو دمام میں قائم خوبصورت اثرا سنٹر کا دورہ ضرور کرنا چاہئے۔ فوٹو ٹوئٹر
سعودی عرب میں بسنے والے موسم گرما کے اختتام سے قبل  اپنے اہل خانہ کے ہمراہ یہاں کی سمندری زندگی کے بارے میں جاننے اور سکوبا ڈائیونگ سے لے ثقافتی ورثے کی سیر کے علاوہ دمام کے اثرا سنٹر جیسے علمی خزانے کی ساتھ ساتھ چھ مختلف تفریحی اور سیاحتی مقامات کی سیر سے بھرپور لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
 

خوبصورت ساحل املج

مالدیپ تو اپنی جگہ ایک خوبصورت مقام ضرور ہے لیکن کیا آپ نے سعودی عرب میں خوبصورت ساحلی مقام املج  دیکھا ہے؟ فیروزی رنگ کا شفاف پانی اور ریشم  کی مانند سفید ریت کے ساتھ اگر آپ آرام دہ اور پرسکون قیام کی تلاش کر رہے ہیں تو یہ منزل آپ کے لیے بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔
 

ریڈ سی سکوبا ڈائیونگ

سیاحوں کے لیے جدہ میں سکوبا  ڈائیونگ کا  ایک دلچسپ اور منفرد  منصوبہ  قائم کیا گیا  ہے۔اگر آپ کو سمندری حیات اور اس کی خوبصورتی کو پرکھنا ہے تو بحیرہ احمر میں سکوبا ڈائیونگ کے لیے منفرد منصوبہ آپ کے خوابوں کو تعبیر دے سکتا ہے۔
 

جبل اللوز پر کیمپنگ

سعودی عرب کے شمالی علاقے تبوک میں جبل اللوز آپ کو شہر کی گرمی سے بچا سکتا ہے اگر آپ کا ارادہ  جبل اللوز پر رات بھر کیمپنگ کا بنتا ہے۔ یہ علاقہ سطح سمندر سے 2580 میٹر کی بلندی پرفطرت اور قدرتی نظاروں سے محبت کرنے والوں کے لیے موسم گرما کی  بہترین مہم ہے۔
 

ورچوئل رئیلٹی گیمز

سعودی عرب میں رہتے ہوئے اگر  آپ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد بچوں کے سکول شروع ہونے سے پہلے اپنے اہل خانہ کے  ہمراہ  تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو ورچوئل رئیلٹی گیمز کھیلنے کے لیے ریاض میں قائم زیرو لیتنسی جائیں جہاں آپ مختلف قسم کے آن لائن گیمز انجوائے کر سکتے ہیں۔
 

نائٹ لائیو سٹیج شو

کیا آپ رات کے وقت سٹیج کی لائیو پرفارمنس سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے 25 اگست کو فرانسیسی پروڈیوسر اور نغمہ نگار ڈی جے اسنیک ریاض میں پرفارم کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ معروف  مصری گلوکار عمرو  دیاب 27 اگست کو جدہ کے ایک سٹیج پر جلوہ  افروز ہوں گے۔
 

علمی و ثقافتی ورثہ

اگر آپ علم دوست شخصیت ہیں اور آرٹ اور ثقافت میں  بھی دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ  کو دمام میں قائم  اثرا سنٹر کا دورہ ضرور کرنا چاہئے جو آپ کے دل کی تمام خواہشیں پوری کرے گا جو آپ رکھتے ہیں۔ اس خوبصورت اور جاذب نظر سنٹر میں مختلف نمائشیں اور ورکشاپس آپ کی منتظر ہیں جو وہاں جانے والوں کے ثقافتی علم کو وسعت دیں گی۔
 

شیئر: