Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہترین اوسط تنخواہ: دنیا بھر سعودی عرب کا 25 واں نمبر

فہرست میں کویت 26 ویں نمبر پر ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب دنیا بھر میں بہترین اوسط تنخواہ دینے والے ممالک میں 25 ویں نمبر پر آ گیا۔ یہ بات سی ای او ورلڈ میگزین نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتائی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سی ای او ورلڈ میگزین میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں ماہانہ اوسط تنخواہ 1.9 ہزار ڈالر دی جا رہی ہے جو مقامی کرنسی میں سات ہزار ریال کے مساوی بنتی ہے۔
ورلڈ میگزین کے مطابق سوئزرلینڈ لینڈ پوری دنیا میں ماہانہ اوسط تنخواہ کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے، جہاں ماہانہ تنخواہ 6.1 ہزار ڈالر دی جا رہی ہے۔ سنگاپور دوسرے نمبر پر ہے جہاں ماہانہ اوسط تنخواہ 4.3 ہزار ڈالر ہے۔ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جہاں 4.2 ہزار ڈالر تنخواہ دی جا رہی ہے۔ سری لنکا سب سے نچلی سطح پر ہے جہاں اوسط ماہانہ تنخواہ 143 ڈالر ہے۔
کویت کا نمبر سعودی عرب کے بعد ہے جہاں اوسط تنخواہ 1.8 ہزار ہے۔ کویت کا نمبر 26 واں ہے۔ خلیج کے تمام ممالک دنیا بھر میں اوسط تنخواہ دینے والے 30 بہترین ملکوں میں شامل  ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: