Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی ملازمین کی اوسط تنخواہ سعودیوں سے 5فیصد زیادہ

 ریاض..... سرکاری اداروں میں غیر ملکی ملازمین کی اوسط تنخواہ سعودیوں سے 5فیصد زیادہ ہے۔ وزارت شہری خدمات کے دائرہ میں آنےوالے ملازمین کی کل تعداد 1.25ملین ہے۔ یہ سالانہ 159ارب ریال تنخواہ دے رہے ہیں۔ یہ اعداد وشمار 2017ءکی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر جاری کئے گئے ہیں۔ الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ملازم کی اوسط تنخواہ سعودی ملازم کی اوسط تنخواہ سے 5.2فیصد زیادہ ہے۔ سعودی ملازم ماہانہ 10589ریال لے رہا ہے جبکہ غیر ملکی 11138ریال وصول کر رہا ہے۔ مردوں کی اوسط تنخواہ خواتین کی اوسط تنخواہ سے 10فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ سعودی سرکاری ملازم کی اوسط تنخواہ10817اور خاتون کی تنخواہ 9828ریال ماہانہ ہے۔ سعودی شہریوں کی ماہانہ تنخواہ 12.5ارب بنتی ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری اداروں میں سعودی ملازمین کی تعداد 1.18ملین اور غیر ملکی ملازمین کی تعداد 65180ہے۔ اس طرح سرکاری ملازمتوں میں سعودیوں کی شرح 94.8فیصد اور غیر ملکی ملازمین کی شرح 5.2فیصد ہے۔ واضح رہے کہ ان ملازمتوں میں سیکیورٹی وعسکری شعبوں نیز شہری خدمات کی وزارت اور سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن کے ریکارڈ میں غیر مندرج ملازم شامل نہیں۔

شیئر: