سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ازبک صدر سے شوکت مرزیوف ملاقات کے دوران ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت پر ازبکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’سعودی ولی عہد اور ازبک صدر کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور انہیں فروغ کےلیے طریقوں کا جائزہ لیا گیا‘۔
سعودی ولی عہد اور ازبک صدر نے سعودی وژن 2030 کے اہداف اور ازبکستان کے ترقیاتی اہداف کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور ازبک صدر کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے علاوہ مشترکہ مفاد کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں ہونے والے معاہدوں کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان 45 ارب سعودی ریال (12 ارب ڈالر) کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
ان معاہدوں میں اے سی ڈبلیو اے پاور کا ازبکستان میں ’ونڈ انرجی‘ کا منصوبہ شامل ہے۔