Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر دفاع کی طرف سے یمن میں عدن ھسپتال چلانے کے معاہدے کا خیر مقدم

عدن جنرل ہسپتال میں آپریشن 90 دنوں کے اندر شروع ہو جائیں گے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل اور سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام برائے یمن کو تین سال کے لیےعدن جنرل ہسپتال چلانے کے معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام برائے یمن نے ڈی فیکٹو کیپٹل میں ہسپتال کو چلانے، اس کا انتظام کرنے اور ایک سال میں چار لاکھ 38 ہزارمریضوں کی خدمت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے جس کی مالیت 330 ملین ریال ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’انسانی، امدادی اور اقتصادی پہلوؤں میں یمنی عوام کو مدد فراہم کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں کے تسلسل میں ہم یمن میں صدارتی قیادت کونسل اور سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام برائے یمن کو تین سال کے لیے عدن جنرل ہسپتال چلانےکے معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد  پیش کرتے ہیں۔‘
سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام برائے یمن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عملے کی تیاریوں، ادویات،طبی آلات کی ترسیل اور ہیلتھ کیئر کے آلات کی جانچ کے بعد عدن جنرل ہسپتال میں آپریشن 90 دنوں کے اندر شروع ہو جائیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عدن جنرل ہسپتال  عدن اور پڑوسی گورنریٹس کے لوگوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے اپنے پہلے سال کے دوران 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کرے گا جو سال دو  تک مکمل صلاحیت تک بڑھ جائے گا۔

شیئر: