Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب عدن جنرل ہسپتال چلائے گا، معاہدے پر دستخط 

ہسپتال سے سالانہ 4 لاکھ 38 ہزار افراد کو فائدہ ہوگا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے عدن جنرل ہسپتال چلانے اور اس کے انتظامات کا عزم ظاہر کیا ہے' سعودی پروگرام برائے تعمیر و ترقی یمن نے بدھ کو عدن میں جنرل ہسپتال چلانے اور اس کے انتظامات کےلیے معاہدہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ٹھیکہ 33 کروڑ 5 لاکھ 37 ہزار81 ریال میں دیا گیا ہے۔ ہسپتال سے سالانہ 4 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوگا۔ 
عدن جنرل ہسپتال 90 دن کے اندر آپریشنل ہوجائے گا۔ اس دوران طبی عملہ، طبی آلات، ادویہ اور طبی لوازمات کا بندوبست مکمل کرلیا جائے گا۔ 
عدن جنرل ہسپتال پہلے سال 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کام کرے گا۔ یہ عدن اور اس کے اطراف بسے ہوئے لوگوں کی فوری طبی ضروریات پوری کرے گا۔ اگلے پوری گنجائش کے ساتھ کام کرنے لگے گا۔ 
عدن جنرل ہسپتال 14 کلینکس پر مشتمل ہے۔ اس کے تحت امراض قلب کا سینٹر بھی ہے۔ یہ ہسپتال 20 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر بنا ہوا ہے۔ اس میں 270 بستر ہیں۔ 
ہسپتال سعودی عرب کی طرف سے یمنی بھائیوں کے لیے تحفہ ہے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ نے اس کی فنڈنگ کی ہے۔ 

شیئر: