Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان فالکنزنے آر سی اے سیٹرڈے لیگ جیت لی

فائنل میں یاسر احمد کے شاندار 87 رنز جبکہ بہترین پرفارمنس پر کاشف مرزا مین آف دی میچ قرار پائے ، کے ایف ایس ایچ ریاض واریرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
آر سی اے سیٹر ڈے T20 لیگ کا فائنل میچ آر سی اے کرکٹ کمپلیکس کے گراﺅنڈ نمبر 5 میں کھیلا گیا۔یہ ٹورنامنٹ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن(آر سی اے) کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا۔ فائنل میں امپائرنگ کے فرائض محمد اکرم اور قیصر محمود نے انجام دئیے۔ 
تفصیلات کے مطابق فائنل میںکے ایف ایس ایچ ریاض واریرزکی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پہلے ہی اوور میں ریاض واریرز کے کپتان اور بہترین بلے باز ناصر عباسی آﺅٹ ہو گئے جس کی وجہ سے ٹیم کو مجموعی نقصان پہنچا۔اِس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹیم کے دوسرے اوپنر امجد علی نے ذمہ دار بیٹنگ کامظاہرہ کیا اور 32 گیندوں پر 55 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے۔تاہم پاکستان فالکنز کے بولرز نے اپنا دباﺅ قائم رکھا جس کی وجہ سے کے ایف ایس ایچ ریاض واریرز کے تمام بلے باز وقفے وقفے سے اپنے وکٹیں گنواتے رہے۔ کے ایف ایس ایچریاض واریرز کی جانب سے۔خرم بیگ نے 32گیندوں پر 46 جبکہ ثاقب سلیم نے 23 گیندوں پر37 رنز اسکور کئے جبکہ عدنان احمد، کاشف مرزا اور عاصم نواز نے 2،2کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ کے ایف ایس ایچریاض واریرز نے 20 اوورز میں 198رنز کا ہدف دیا۔ 198رنز کے تعاقب میں پاکستان فالکنز کے اوپنر یاسر احمد اور کاشف مرزا نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے گراﺅنڈ کی ہر سمت میں باﺅنڈریز اسکور کیں۔ یاسر احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46گیندوں پر ناقابلِ شکست 87رنز اسکور کئے جبکہ کاشف مرزا نے 41گیندوں پر77 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی۔پاکستان فالکنزکے اوپنر زنے 100 رنز سے زیادہ کی شراکت قائم کی جس کے سبب یہ میچ کے ایف ایس ایچ ریاض واریرزکے ہاتھوں سے نکل گیااور پاکستان فالکنزنے مطلوبہ ہدف17.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔ افتخار علی اور متین عباسی نے1،1 وکٹ اپنے نام کی۔ کاشف مرزشاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار پائے۔
٭٭٭٭٭٭

شیئر: