سعودی امدادی ایجنسی کیے تحت خیبر پختونخوا میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم جاری
سنیچر کو دو ہزار 422 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز کی طرف سے پاکستان کے صوبے خیرپختونخوا میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بنوں اور قبائلی علاقے بکا خیل میں سنیچر کو دو ہزار 422 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں۔
سعودی امداد سے 16 ہزار 954 انتہائی ضرورت مند افراد کو فائدہ پہنچا ہے جس میں بیوائیں، یتیم اورمعذور افراد شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز پاکسان میں فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تحت امداد تقسیم کر رہا ہے، اس کا مقصد ضرورت مند افراد کے مصائب کو کم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں لبنان کےعکار گورنریٹ اور المنیہ ڈسٹرکٹ میں الامل چیریٹبل بیکری منصوبے کے تیسرے مرحلے پر عملدرآمد جاری ہے۔
منصوبے کے تحت شامی، فلسطینی اور دیگر ضرورت مند خاندانوں میں روٹی کے 20 ہزار پیکٹ یومیہ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔