شاہ سلمان مرکز کے تحت شامی پناہ گزینوں کے لیے صحت خدمات جاری
شاہ سلمان مرکز کے تحت شامی پناہ گزینوں کے لیے صحت خدمات جاری
جمعہ 19 اگست 2022 18:34
عرسال ہیلتھ کیئرسینٹر میں شامی مریضوں کو سہولتیں فراہم کی گئیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات لبنانی کمشنری بعلبک کےعرسال قصبے میں موجود شامی پناہ گزینوں کو صحت خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ صحت خدمات کا تیسرا مرحلہ ہے۔ دو مرحلے مکمل کرلیے گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے جولائی 2022 کے دوران عرسال ہیلتھ کیئرسینٹر میں 13171 صحت سہولتیں شامی مریضوں کو فراہم کیں۔ ڈسپینسریوں، فارمیسیوں، لیباریٹریوں سے صحت سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
ذہنی صحت پروگرام کے تحت بھی شامی پناہ گزینوں کا علاج کیا گیا۔صحت سہولتیں حاصل کرنے والوں میں چالیس فیصد مرد اور ساٹھ فیصد خواتین ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے بیان میں کہا کہ عرسال ہیلتھ کیئر سینٹرسے نہ صرف یہ کہ شامی پناہ گزین فیض یاب ہورہے ہیں۔ مقامی باشندوں کو بھی صحت خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان میں 66 فیصد پناہ گزین اور34 فیصد مقامی باشندے ہیں۔