ہلاک ہونے والوں میں تین فائر فائٹرز، دو ایمرجنسی ورکرز، دو صحافی شامل ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
جنوب مشرقی ترکی کے صوبہ غازیان ٹیپ کے علاقے میں ایک بس اور ایمبولینس اور فائر فائٹر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کے صوبہ غازیان ٹیپ کے گورنر دعوت گل نے بتایا ہے کہ افسوس ناک حادثے سے قبل اسی مقام پر ایک ایمبولینس اور شہری دفاع کے آگ بجھانے والے ٹرک کے درمیان حادثہ ہوا تھا کہ ایک مسافر بس ایمبولینس سے ٹکرا گئی۔
ترکی کی نیوز ایجنسی ڈی ایچ اے نے واضح کیا ہے کہ ایمبولینس، فائر فائٹر ٹرک کے تصادم کے ساتھ ہی ایک بس نے ٹکر مار دی جس میں صحافی سوار تھے۔
صوبے کے گورنر نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین فائر فائٹرز، دو ایمرجنسی ورکرز اور دو صحافی شامل ہیں۔
ترک نیوز ایجنسی نے جو تصاویر جاری کی ہیں ان میں ایمبولینس کا پچھلا حصہ مکمل طورپر تباہ دکھایا گیا ہے اور اس کا ملبہ بھی سڑک پر بکھرا پڑا نظر آ رہا ہے۔