استنبول .... ترکی میں بحرِ متوسط میں ایک کشتی ڈوب جانے سے 6 بچوں سمیت 9 تارکینِ ہلاک ہوگئے۔ صوبہ انطالیہ میں بحر متوسط میں ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا ہے جس میں16 افراد سوار تھے۔حادثے میں دو نامعلوم مرد ،ایک خاتون اور 6 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ان میں پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔ کشتی پر سوار افراد غیر قانونی طور پر یورپ کی طرف جا رہے تھے تاہم ان کی جائے منزل کا فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔ مرنے والے تمام افراد کی قومیت کے بارے میں بھی پتہ نہیں چل سکا۔