’کوک سٹوڈیو‘ کے پروڈیوسر ذوالفقارجبار خان نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیلاب کے باعث بے گھر ہوجانے والے بلوچی لوک گلوکار وہاب علی بگٹی کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں ہونے والی مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے بلوچستان، جنوبی پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے اموات میں اضافہ، ’لوگ خوف زدہ ہیں‘Node ID: 668476
-
وہاب علی بگٹی کا گھر سیلاب کی نذر، ’وعدے نہیں اقدامات‘Node ID: 694406
وہاب علی بگٹی نے کوک سٹوڈیو کے 14 ویں سیزن میں کیفی خلیل اور ایوا بی کے ساتھ مل کر ’کناں یاری‘ گانا گایا تھا جسے یوٹیوب پر تین کروڑ 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
پیر کو ایک ٹویٹ میں دوالفقار جبار خان کا کہنا تھا کہ ’ہم وہاب بگٹی صاحب اور ان کے پیاروں کی مدد کرتے رہیں گے تاکہ وہ مشکلات سے بھری صورتحال پر قابو پاسکیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’تسلی رکھیں انہیں ہر قسم کی ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔‘
We are and will continue to be with Wahab Bugti Sahib and his loved ones to help overcome the difficult situation. Rest assured, he is being given all possible support on ground.#cokestudiofamily
— Xulfi (@zulfiqarjkhan) August 22, 2022
کیفی خلیل جنہوں نے وہاب بگٹی کے ساتھ ’کناں یاری‘ گانا گایا تھا انہوں نے بھی ’جیز کیش‘ کا ایک نمبر دیا اور اپنے چاہنے والوں سے گزارش کی کہ ساتھی گلوکار کی مدد کی جائے۔
0300 2118309 Wahab Bugti Jazz Cash please help him for help
— Kaifi Khalil (@kaifi_khalil) August 21, 2022
سینیٹر سرفراز بگٹی نے بھی ایک ٹویٹ میں لکھا ’کیا آپ کو کوک سٹوڈیو والے وہاب بگٹی یاد ہیں؟ وہ بھی ہزاروں بلوچوں کی طرح بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی میں تباہ کن سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے پاکستانی بہنوں اور بھائیوں کی مدد کے منتظر ہیں۔‘
Do you remember Wahab Bugti from @cokestudio, he is stuck in devastated floods in Dera Bugti, Balochistan, just like him thousands of Baloch are facing difficulties and looking for Pakistani brothers & sisters for help. https://t.co/RZXJKtSU0a https://t.co/WvBAi8Fnft pic.twitter.com/an64ymNZ3T
— Senator Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) August 22, 2022
اداکار عدنان صدریقی نے بھی وزیراعلیٰ اور حکومت بلوچستان سے اپیل کی کہ وہ وہاب بگٹی کو مدد فراہم کریں۔
انہوں نے مزید لکھا ’کوک سٹوڈیو اس شخص نے آپ کو اعزاز بخشا ہے اور پیسے بھی۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’انہیں بے گھر دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔‘
Fervent appeal to @AQuddusBizenjo, @CMOBalochistan to help Wahab Bugti. @cokestudio, the man brought you laurels and of course, money. Time to rise to the occasion. Heartbreaking to see him reduced homeless. pic.twitter.com/X8Ba93kc64
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) August 22, 2022