سیمنٹ برآمد کرنے کے لیے مملکت کا 2022 میں 10 لائسنس کا اجرا
مملکت کی جانب سے پانچ سالہ پابندی ہٹائے جانے کے بعد سے سیمنٹ برآمد کرنے کے لائسنسوں کی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے۔ (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی اخبار الاقتصادیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت کامرس نے رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں سیمنٹ کی برآمد کے لیے 10 لائسنس جاری کیے ہیں۔
نئے لائسنس کا اجرا اس لیے کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے التوا کا شکار تعمیراتی منصوبوں پر دوبارہ سے کام کا آغاز ہو چکا ہے۔
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی، امالا اور سعودی عرب میں دیگر ترقیاتی منصوبوں جیسے کہ نیوم اور القديہ کی وجہ سے تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے سیمنٹ کی صنعت کی بحالی کی توقع ہے۔
سنہ 2016 میں مملکت کی جانب سے پانچ سالہ پابندی ہٹائے جانے کے بعد سے سیمنٹ برآمد کرنے کے لائسنسوں کی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے۔
أراغام کے مطابق سعودی عرب میں سیمنٹ کی مارکیٹ 17 مارکیٹ پلیئرز پر مرکوز ہے۔
سعودی عرب کے العمار گروپ کے چیئرمین عبداللطیف صالح الشیخ کے مطابق ملک کی سیمنٹ کمپنیاں اس وقت اپنی کل صلاحیت کا 60 فیصد کے قریب کام کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ترقی کی گنجائش چھوڑ دیتا ہے کیونکہ کمپنیاں مکمل پیداواری صلاحیت تک پہنچ جاتی ہیں۔‘