Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں چار ملکی عرب سربراہ کانفرنس، خطے کے استحکام اور ترقی پر مشاورت 

کانفرنس میں علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ بھی لیا گیا( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے منگل کو مصر میں چار ملکی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کی ہے۔
 مصری کمشنری مرسی مطروح کے العلمین شہرمیں منعقدہ کانفرنس میں مصری صدرعبدالفتاح السیسی، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی بھی شریک ہوئے۔
الامارات الیوم کے مطابق عرب رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات، تعاون کے مختلف پہلوؤں، مشترکہ جدوجہد خصوصا اقتصادی و ترقیاتی شراکت اور اسے جدید خطوط پر مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عرب رہنماوں نے مختلف سطحوں پر مشترکہ تعاون اور امن و استحکام کی بنیادیں مضبوط بنانے کے لیے ہر کوشش کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مشترکہ مفادات اور اعتماد باہمی پر قائم جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے گا۔ 
عرب قائذین نے اس موقع پرمتعدد مسائل اورعلاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا اوراس حوالے سے نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔ 
عرب ملکوں کے رہنماوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ خطے کی خوشحالی، ترقی اور استحکام کی خاطر برادرانہ مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔ 
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کانفرنس کے موقع پر ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی شریک ہوئے۔ 

 

 

شیئر: