متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے اتوار کو مصری شہر العلمین میں مذاکرات کیے ہیں۔
دونوں رہنماوں نے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔
مزید پڑھیں
الامارات الیوم کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اتوار کو مصر کے دورے پرالعلمین پہنچے تھے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔
امارات اور مصر کے صدور نے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی۔ باہمی تعاون کو عروج کی نئی منزلوں تک لے جانے، سٹراٹیجک شراکت کے استحکام کے لیے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے اور نئے امکانات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں اقتصادی و ترقیاتی شعبوں میں سٹراٹیجک شراکت کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں برادر ملکوں کے عوام کی پائدار ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور اور مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔ علاقائی و عالمی حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے۔
UAE President arrives in Al Alamein City, discusses fraternal relations with Egyptian President#WamNews https://t.co/KnHITqx9ml pic.twitter.com/l7WtCL8AnR
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) August 21, 2022