Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل کے ذریعے بحرین جانے کےلیے نئی اپ ڈیٹ

بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کے لیے کووڈ میڈیکل انشورنس درکار نہیں ہوگی ( فائل فوٹو سیدتی)
 کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے سعودی عرب سے بحرین جانے سے متعلق سفری کارروائی کی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کنگ فہد پل انتظامیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کے لیے کووڈ میڈیکل انشورنس کی شرط ختم کردی گئی ہے جبکہ دیگر زمروں میں شامل شہریوں پر یہ پابندی برقرار ہے‘۔ 
کنگ فہد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ بارہ سے سولہ برس تک عمر کے وہی افراد کنگ فہد پل کے راستے مملکت سے بحرین جاسکتے ہیں جو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لیے ہوئے ہوں جبکہ سولہ سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسین کی تین خوراکیں (بوسٹر ڈوز) ضروری ہیں۔
ویکسین کی تیسری ڈوز کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ دوسری خوراک لیے انہیں 8 ماہ گزر چکے ہوں۔ تیسری خوراک (بوسٹر ڈوز) سفر کے لیے ضروری ہوگی۔ اس کے بغیر انہیں بحرین جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

شیئر: