کنگ فہد پل سے جولائی میں 2.6 ملین افراد نے سفر کیا
کنگ فہد پل سے جولائی میں 2.6 ملین افراد نے سفر کیا
جمعرات 4 اگست 2022 5:22
یہ پل مملکت کو بحرین سے جوڑتا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جولائی 2022 کے دوران پل پر سے 25 لاکھ 98 ہزار 142 افراد نے سفر کیا۔
اخبار 24 کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کنگ فہد پل سے 13 لاکھ 2 ہزار 194 افراد بحرین سے سعودی عرب آئے جبکہ مملکت سے 12 لاکھ 95 ہزار 948 بحرین گئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں2.1 ملین افراد نے پل سے سفر کیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے کنگ فہد پل استعمال کیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں