سعودی نائب وزیر خارجہ سے ریاض میں چینی سفیر کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر برائے امور خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے بدھ کو وزارت کے صدر دفتر میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود السطاطی بھی موجود تھے۔