Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا ڈنمارک کے ہم منصب سے رابطہ

باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے ڈنمارک اور مملکت کے باہمی تعلقات، تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر اور دونوں دوست ملکوں کی امنگوں کی تکمیل میں معاون حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ 
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور ان کے حل  کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا

شیئر: