Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15صومالی قزاقوں کی وطن واپسی کی درخواست منظور

نئی دہلی۔۔۔۔15صومالی قزاقوں نے ہندوستانی عدالت میں اپیل دائر کی کہ انہیں واپس صومالیہ بھیج دیا جائے۔عدالت نے ان کی درخواست قبول کرلی۔نئی دہلی میں صومالیہ کے سفارتخانے کے فرسٹ سیکریٹری احمد محمد نے عدالت میں ان مجرموں کے مترجم کی حیثیت سے کام کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔یہ لوگ سمندر میں قزاقی کے مجرم قرار پائے گئے تھے اور انہوں نے ایک ہندوستانی بحری جہاز پر حملہ کرکے 22افراد کو یرغمال بنایا تھا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ قزاقوں کی تعداد 25تھی جن میں سے 10ڈوب گئے تھے۔انہیں تیرنا نہیں آتا تھا۔ ایک اور قزاق کا کہنا تھا کہ 2یرغمالی زخمی ہوئے تھے۔ 13قزاقوں نے مترجم کی مدد سے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ 2صومالی قزاقوں نے ہندی میں جوابات دیئے۔

شیئر: